ایکسپوسینٹر کراچی میں 17ویں بین الاقوامی کتب میلے کا شاندار انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکسپوسینٹر کراچی میں 17ویں بین الاقوامی کتب میلے کا شاندار انعقاد
ایکسپوسینٹر کراچی میں 17ویں بین الاقوامی کتب میلے کا شاندار انعقاد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایکسپوسینٹر کراچی میں 17ویں بین الاقوامی کتب میلے کا شاندار انعقاد کیا جارہا ہے، جو ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز کا بنا ہوا ہے، کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں 17 ممالک کے تقریبا 40 پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرز نے بھی اپنے اسٹالز لگائے ہیں، کتب میلے میں اس سال 5 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے، جبکہ کتب میلے میں ہزاروں کتب نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔

ایم ایم نیوز نے بھی اس بڑی کاوش کو اپنے دیکھنے اور سننے والوں کے لئے نظر بند کیا اور مختلف اسٹالز پر جاکر آگاہی حاصل کی جو ایک بہت زبردست تجربہ رہا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ عالمی کتب میلہ 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی 17ویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں 17 ممالک کے تقریبا 40 پبلشرز حصہ لے رہے ہیں، جبکہ پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرز نے بھی اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔

کتب میلے میں ہزاروں کتب نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔ جن میں قرآن کریم کے متبرک نسخے، اس کے تراجم، تفاسیر، احادیث، سیرت النبیؐ اور دینی موضوعات پر بے شمار کتابوں کے علاوہ ادب، تاریخ، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، تجارت اور کاروبار کے علاوہ درسی کتب شامل ہے۔

کتاب میلے کے پہلے ہی روز ہزاروں افراد نے ایکسپو سینٹر کا رخ کیا، جن میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کے علاوہ عام لوگ بھی شامل تھے، کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری کتب میلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین کے ساتھ بچوں کی دلچسپی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

ملکی و غیر ملکی ادب، قدیم و جدید تاریخ، نظم و نثر، سیاسیات، نقد و نظر، سائنس، کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور معیشت جیسے متنوع عنوانات کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی نصابی ضروریات سے مطابقت رکھنے والی درسی کتب بھی مذکورہ عالمی کتاب میلہ میں رعایتی نرخوں پر فروخت کیلئے موجود ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں پڑھانے اور پڑھنے والوں سمیت زندگی کے تمام ہی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی دلچسپی کی کتابیں موجود ہیں۔ کتب میلے کے پہلے روز ایکسپو سینٹر کے تینوں ہالوں میں بہت رش دیکھنے میں آیا۔ میلے میں بچوں کے پبلشرز نے بہت بڑی تعداد میں بچوں کی کتب اور جرائد اور دیگر اشیاء رکھی ہیں۔ ان کی کتب اردو کے علاوہ انگریزی زبان میں بھی موجود ہیں۔

کتب میلے میں کتابوں کے علاوہ اور بہت سی مطبوعہ چیزیں، الیکٹرانک کتابیں (ای بکس)، آڈیو ویژول مصنوعات، نقشے اور ایسی ہی دیگر چیزیں مختلف اسٹالز پر موجود ہیں۔

Related Posts