لاہور : پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے چاہ میراں میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ، جس سے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد لاہور میں 363 ہوگئی ہے۔
چاہ میراں میں نئے کیسزکی اطلاع ملنے کے بعد حکام نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو داخلے اور خارجی راستوں پر تعینات کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں نے سیل شدہ علاقے کا جائزہ لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے 154 مکانات سیل کردیئے ہیں اور بازار بند کردیئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 50 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کے نمونے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کے بعد اکٹھے کیے گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مثبت کیسزسامنے آنے کے بعد اس علاقے کو سیل کردیا گیا ہے، پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کی تعداد لاہور میں ہے،۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے گھر میں تنہائی کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کیا ہے اور مناسب وقت پر ان پر عمل درآمد کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی انجینئرز نے 150 خراب وینٹی لیٹرز فعال کردئیے۔فواد چوہدری