حب میں زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق، 50 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DAWN NEWS

حب: بلوچستان کے شہر حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے تھا جو شاہ نورانی کے مزار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

پولیس اور مقامی افراد کھائی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن زائرین کی حالت تشویشناک ہے ان کو علاج کے لیے کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔

ڈی پی او حب کا کہنا ہے کہ المناک حادثہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا نتیجہ تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کے لیے جام قادر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس ناخوشگوار واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے المناک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Related Posts