تین مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرتی ہوئی 16 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تین مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرتی ہوئی 16 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا
تین مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرتی ہوئی 16 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

پنجاب کے شہر شجاع آباد  میں کھیتوں میں کام کرنے والی 16 سالہ کمسن لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

شجاع آباد کے علاقے پل کھارا یارووالا میں تین افراد ہتھیار لے کر کھیتوں میں پہنچے اور شاہینہ نامی لڑکی کو اغوا کر لیا ۔لڑکی کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کی جانے والی لڑکی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔

علاقہ پولیس نے تھانہ صدر میں  واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی بازیابی کے لیے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی  پڑھیں: میاں بیوی نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ کے شہر چار سدّہ میں نامعلوم ملزمان جنسی تشدّد کرنے  کے بعد آٹھ سالہ کمسن بچّی کو علاقے کے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

چارسدّہ کے علاقے ترکئی غاخے میں پولیس کو اطلاع ملی کہ کھیتوں سے آٹھ سالہ بچی زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے جس پر علاقہ پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: نامعلوم ملزمان جنسی تشدد کے بعد آٹھ سالہ بچی کو کھیتوں میں پھینک کر فرار

Related Posts