بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ، 16فوجی ہلاک، 4زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ، 16فوجی ہلاک، 4زخمی
بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ، 16فوجی ہلاک، 4زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکم: ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کی صبح ریاست سکم کے شمالی علاقے میں بھارتی فوج کا ٹرک ایک پہاڑی سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں 16فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین جونیئر کمیشنڈ افسران جبکہ 13 فوجی تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک تین گاڑیوں کے قافلے کا حصہ تھا۔

بھارتی فوج کے مطابق حادثہ شمالی سکم کے زیما کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ڈھلوان سے کھائی میں گر گئی۔ یہ قافلہ صبح چٹن سے نکل کر تھانگو کی طرف جا رہا تھا۔

وزارت دفاع کے تعلقات عامہ کے افسر لیفٹیننٹ کرنل مہیندر راوت نے ایک بیان میں کہا، ”راستے میں، زیما کے مقام پر، گاڑی ایک تیز موڑ کاٹتے ہوئے ڈھلوان سے نیچے گر گئی۔

مزید پڑھیں:حجاب دشمنی کے بعد کرناٹک میں حلال گوشت پر پابندی کی تیاریاں

حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور چار زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تین جونیئر کمیشنڈ افسران اور 13 فوجی اس حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Related Posts