اسٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار روز کے دوران مثبت صورتحال رہی، 100انڈیکس میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 200 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، مگر اختتام پر سرمایا کاروں نے حصص فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی۔

مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 155 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 351 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 35 پیسے کمی کے بعد 218 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:سونا 15 دن کی کم ترین سطح پر آگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے کمی کے بعد 219 روپے میں فروخت ہوا،انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام گرگئے۔

Related Posts