سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سونا 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کا اضافہ ہوا۔

10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 643 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کے اضافے سے 2074 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 609.18 پوائنٹس یا 0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 63,002.91 پر بند ہوا۔

اسی طرح، KSE-30 انڈیکس ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر 178.31 پوائنٹس یا 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 21,327.87 تک پہنچ گیا۔

جمعہ کو اپنے تکنیکی نقطہ نظر میں، جے ایس گلوبل آن لائن نے کہا کہ بینچ مارک انڈیکس سے جمعرات کی بلندی 62,480 پر مزاحمت کی جانچ کی توقع تھی۔

Related Posts