13ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ میں دنیال الرحمٰن ،قاسم اسد اور علینہ نے میدان مارلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13th national ten pin bowling championship continues

اسلام آباد: پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ میں13ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ میں دنیال الرحمن نے ایمچور، قاسم اسد نے ڈیف اور علینہ نے خواتین کے ٹائٹل جیت لیا۔

ارینہ باؤلنگ کلب، ایف نائن پارک اسلام آباد میں کھیلے گئے چمپئن شپ کے ایمچور مقابلوں میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن کے صاحبزادے دنیال الرحمن نے 361 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

آمنہ روشی نے 321 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور علینہ نے 319 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈیف ایونٹ کے مقابلوں میں قاسم اسد نے 347 پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا ۔

اعظم خان 284 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور غضنفر اقبال نے 281 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، علینہ نے 320 پوائنٹس حاصل کرکے ویمن کا ایونٹ جیت لیا، آمنہ نے 318 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور نور نے 270 پوائنٹس تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے شروع، انتظامات مکمل

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 137مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چمپئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین، ایمچور اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں۔

چمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چمپئن شپ 10 جنوری تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Posts