پنجاب میں طوفانی بارشوں سے 13 افراد جاں بحق، 92 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ریڈیو پاکستان)

پنجاب طوفانی بارشوں سے ک 13 شہری جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوگئے،طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کے روز پنجاب میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں تیز آندھی و طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں13 شہری جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے۔ راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں 1، 1 شہری جاں بحق ہوا جبکہ سیالکوٹ میں دو شہری جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبے بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Related Posts