تھائی لینڈ، نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، 41 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھائی لینڈ، نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، 41 زخمی
تھائی لینڈ، نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، 41 زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبہ چھونبوری میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑی جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نائٹ کلب کی دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نائٹ کلب میں موجود افراد شراب کے نشے میں دھت رقص کرنے میں مصروف تھے جنہیں یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ کیا آفت پیش آئی ہے اور جب تک صورتحال کا اندازہ ہوا اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آگ نے باہر نکلنے کے تمام راستے بند کردیئے تھے۔

خیال رہے کہ نائٹ کلب میں آگ لگنے کے واقعے کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر سامنے آرہی ہیں، جس میں لوگوں کو چیختے چلاتے کلب سے باہر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے اور اُن کے کپڑوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔

ہلاک شدگان میں 4 خواتین اور 9 مرد ہیں جن کی لاشیں دروازے، بیت الخلا اور ڈی جے بوتھ کے پاس ملیں۔ سب لوگ مقامی شہری ہی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف پروگرام، آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ

مزید برآں پولیس نے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تھائی وزیراعظم جنرل برایوت چن اوچا نے ملک بھر میں کلبز کے مالکان سے کہا ہے کہ اپنے ہاں ہنگامی اخراج کے رستے بنائیں۔

واضح رہے کہ 2009 میں بھی بنکاک میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 60 افراد مرگئے تھے۔

Related Posts