بہاولپور بھارتی میزائل حملے سے لرز اٹھا، شہداء کی تعداد 13 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Drones Target Multiple Pakistani Cities
FILE PHOTO

بہاولپور / راولپنڈی: بھارت کے بزدلانہ میزائل حملے کے نتیجے میں بہاولپور میں شہداء کی تعداد 13 ہوگئی ہے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

وکٹوریہ اسپتال بہاولپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس افسوسناک اطلاع کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میزائل براہ راست سبحان مسجد کو نشانہ بنا گیا جس کے نتیجے میں مسجد شدید متاثر ہوئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے منگل کی شب پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کیے بغیر، اپنی فضاء سے میزائل فائر کیے جنہوں نے مظفرآباد، کوٹلی، بہاولپور اور مریدکے میں تباہی مچائی۔

پاک فضائیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور جوابی کارروائیاں بھرپور قوت کے ساتھ جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ “پاکستان دشمن کی وقتی خوشی کو مستقل ماتم میں بدل دے گا”۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس بزدلانہ اقدام کا جواب دینا پاکستان کا قومی فریضہ ہے اور افواج پاکستان پوری طرح مستعد اور جوابی کارروائی کے لیے مکمل تیار ہیں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشتگرد حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر لگا دیا تھا حالانکہ پاکستان نے نہ صرف اس الزام کی سختی سے تردید کی بلکہ ایک غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں اور بے بنیاد الزامات کے باعث خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سروسز چیفس کو بھی موجودہ صورتحال اور فوجی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔

Related Posts