اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر جیکب آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جیکب آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف جیکب آباد پہنچ گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے حکام اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے بعد وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے جھل مگسی روانہ ہوگئے۔ pic.twitter.com/nz1DaYnpy3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 30, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام، چیف سیکرٹری بلوچستان نے اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔
ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کردیا