اہلسنت و ٹی ایل پی سندھ کے 120 کارکنان کے نام فورتھ شیڈول سے خارج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

120 TLP and Ahle-Sunnat workers names removed from fourth schedule

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے مفتی قاسم فخری، مفتی عابد مبارک سمیت تحریک لبیک پاکستان اور اہل سنت و جماعت کے 120 کارکنان کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے۔

محکمہ داخلہ نے حالیہ کشیدیگی کے نتیجہ میں وفاقی اداروں کی معاونت سے تحریک لبیک اور اہلسنت و جماعت کے 120 کارکنان کی لسٹ تیار کر کے ان کو ممکنہ طور پر فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی تیاری کر لی تھی۔

وفاقی حکومت اور مقتدر اداروں کے ساتھ مفتی منیب الرحمن ، عقیل کریم ڈھیڈی اور مولانا بشیر فاروقی کے مذاکرات کے نتیجہ میں تحریک لبیک کے کارکنان کی رہائی، مقدمات ختم کرنے سمیت فورتھ شیڈول سے نکالنے کی شرائط کو تسلیم کرنے کے بعد تحریک لبیک کے سیکڑوں کارکنان کی رہائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

جمعہ کو مفتی منیب الرحمن ،مفتی محمد عابد مبارک المدنی ،صاحبزادہ مولانا ریحان امجد نعمانی پر مشتمل وفد نے محکمہ داخلہ سندھ کا دورہ کیا اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ قاضی محمد شاہد پرویز سے ملاقات کی۔

 مزید پڑھیں:

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج،جلدرہائی متوقع

ٹی ایل پی کی حمایت پر مفتی منیب الرحمان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری شروع

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف فورتھ شیڈول کے تحت کارروائی کا فیصلہ

سعد رضوی کا نام خارج، نیکٹا کافورتھ شیڈول کیا ہے، اس میں کن لوگوں کو کب اور کیوں شامل کیا جاتا ہے ؟

ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز نے اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علمائے کرام کو یقین دہانی کرائی کہ 120 تحریک لبیک کے کارکنان کے نام فورتھ شیڈول سے ختم کیئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکریٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ کے دور میں مذکورہ 120 اہلسنت و جماعت اور تحریک لبیک کے کارکنان کی لسٹ تیار کی گئی تھی جس پر تحقیقاتی اداروں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر نے معاونت کی تھی تاہم عثمان چاچڑ نے اس کو سیاسی معاملہ قرار دیکر لسٹ پر عمل درآمد کیلئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو حکم جاری نہیں کیا تھا۔

فورتھ شیڈول کی لسٹ نکالے جانے والوں میں مفتی قاسم فخری، مفتی عابد مبارک، مفتی غلام غوث بغدادی ،سید یوسف شاہ ،سید کاشف شاہ راشدی ، محمد شاہد ماما،مولانا آصف سعید ،محمد شکیل پٹنی اور مولانا سلطان مدنی سمیت دیگر شامل ہیں۔

Related Posts