امریکی سینیٹ میں وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے خطاب کے دوران غزہ کے حق میں احتجاج پر 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں پر غزہ کے شہدا کا خون ظاہر کرنے کیلئے سرخ رنگ کا استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے سینیٹ کمیٹی کے روبرو خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے نام پر 106ارب ڈالر فنڈنگ کی درخواست کا دفاع کیا جس میں سے 14اعشاریہ 3ارب ڈالر اسرائیل میں جنگ کی آگ بھڑکانے کیلئے رکھے گئے ہیں۔
غزہ میں دو محاذوں پر زمینی لڑائی جاری، اسرائیلی فوج کی خطرناک حکمت عملی سامنے آگئی
کمیٹی کے روبرو بیان کے دوران امریکی سینیٹ میں موجود لوگ کھڑے ہو گئے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے لگے جن میں ہر عمر اور متفرق طبقۂ فکر کے افراد شامل تھے۔ مظاہرین نے غزہ پر حملوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
غزہ کے مظلوموں کا مذاق اڑانے پر کویت سے 2 بھارتی نرسیں ڈیپورٹ
مظاہرین کے شدید احتجاج کے باعث امریکی سینیٹ انتظامیہ کو کئی مرتبہ سینیٹ کمیٹی کی کارروائی روکنی پڑ گئی تاہم جوبائیڈن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ سینیٹ کی عمارت سے احتجاج کرنے والے 12 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی ٹینکوں سے گولہ باری کے نتیجے میں غزہ میں 25 روز سے جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 8 ہزار سے زائد ہوگئی۔
اسرائیل نے کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر ٹینکوں سے بمباری شروع کردی اور بچوں اور مریضوں کو بھی نشانہ بنایا۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔