قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو غلاف کعبہ (کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوگیا ہے۔
کپتان بابر اعظم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر غلاف کعبہ (کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کی ویڈیو شیئر کی،جس میں وہ کسوہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
بابر اعظم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘‘۔
خیال رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں سعودیہ عرب میں موجو ہیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعہ، شاہد آفریدی اور محمد یوسف بھی بول پڑے