راولپنڈی پولیس کے 11افسران و اہلکار کورونا میں مبتلا،انسپکٹر کا انتقال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid-19 vaccine
سندھ حکومت کا کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی:کورونا وبا کی دوسری لہر،راولپنڈی پولیس فورس کے متعدد افسران و اہلکار بیماری کی زد میں آگئے، مجموعی طور پر راولپنڈی پولیس کے 11 آفیسر و اہلکار وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ ایک انسپکٹر کا انتقال ہو چکا ہے۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں پولیس فورس میں فرنٹ لائن پر رہ کر خدمات سرانجام دی تھیں اور متعدد اہلکار کورونا سے بھی متاثر ہوئے تھے اب دوسری لہر میں شدت آتے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے پولیس فورس کو ڈیوٹی کے دوران بھی فیس ماسک اور کرونا احتیاطی تدابیر سے متعلق ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر رکھی ہیں،راولپنڈی میں مجموعی طور پر 11 افسران و اہلکار کا کرونا وائرس مثبت آچکا ہے۔بیماری کے باعث انسپکٹر اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

راولپنڈی کے سینئر آفیسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں کے کورونا کیسز پازٹیو آنے پر ان افسران و اہلکاروں کو گھروں میں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا اور ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے، جبکہ سی پی او آفس شکایات سیل انچارج انسپکٹر مشتاق شاہ کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 73ہزار ہلاک

Related Posts