غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے پر پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے گہرے دکھ کا اظہار کردیا۔
اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلخراش پوسٹ جاری کی جس میں سرزمین فلسطین کے جھنڈے کے ساتھ معصوم بچے 100 دن کا کارڈ تھامے کھڑے نظر آرہے ہیں۔
درد ناک لمحات کی منظر کشی کرتی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اس تصویر کے ساتھ ماورا حسین نے کیپشن بھی جاری کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
اداکارہ ماورا حسین نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لکھا کہ،’اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحومین کے لیے آخرت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور متاثرین کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔’
اداکارہ کے پوسٹ پر لاکھوں صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔