ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے پر شکارپور میں 10 سالہ بچہ جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے پر شکارپور میں 10 سالہ بچہ جاں بحق
ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے پر شکارپور میں 10 سالہ بچہ جاں بحق

شکار پور کے  ہسپتالوں اور طبی سینٹرز پر   ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کتے کے کاٹنے پر دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بچے کا والد اسے پورے شہر کے ہسپتالوں میں لے کر گیا لیکن ویکسین کہیں نہ مل سکی۔

سرکاری ہسپتال سمیت شکارپور کے تمام ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں، جس کے باعث شکار پور کے گاؤں داؤد ابڑو کا رہائشی دس سالہ بچہ زندگی سے محروم ہوگیا۔ متاثرہ بچے کو شہید بے نظیر بھٹو ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں لے جایا گیا لیکن ویکسین نہ ملنے پر  بچے نے کمشنر آفس کے فرش پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ کے شہروں لکی مروت اور تورغر میں 2 بچے پولیو کا شکار

یاد رہے کہ اس سے قبل  محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 1499 افراد میں ڈینگی وائرز کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کرچکی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 1479 ہے جن میں سے اٹک میں 8، چکوال میں 10 اور جہلم میں 2 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ضلع راولپنڈی میں گزشتہ ایک ہفتے میں تقریباً 548 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں 1499 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، محکمہ صحت کی تصدیق

Related Posts