کیچ: دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کے 10 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 Pak Army soldiers martyred in Terrorists firing on Pak-Afghan border

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 10جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے جو کہ ملزمان کو انجام تک پہنچانے کے لیے جاری رہے گا۔ پاک وطن سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

Related Posts