کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سے 10 روز کی بچی گھر سے اغواء 

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

کراچی: ملیر الفلاح سے 10 روز کی بچی گھر سے اغواء ، دو نامعلوم خواتین گھر میں گھس کر بچی کو اٹھاکر لے گئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حقیقت سامنے آگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مغوی بچی کے والد وقار کا کہنا ہے کہ 10 روز کی نور فاطمہ اپنی والدہ کے پاس گھر میں تھی،شام میں بچی کی والدہ نے بچی کو سلایا اور خود بھی سو گئی اوروالدہ کی آنکھ کھولی تو بچی غائب تھی اور گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو 2 نامعلوم خواتین کو دیکھا، نقاب پوش خواتین نے میری بچی کو گود میں اٹھایا ہوا تھا۔

بچی کے والد کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم خواتین کو بچی کو لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ نور فاطمہ سمیت میرے چار بچے ہیں اور کسی سے دشمنی نہیں۔

ہم نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی ہے جس کے بعد بچی کے اغواء کا مقدمہ الفلاح تھانہ میں درج کر لیا گیاہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ملیر پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد

Related Posts