پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی‘اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

کراچی کنگز سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے حریف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 136 رنز اسکور کرسکی۔حسین طلعت 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر بلے بازوں میں رضوان حسین 17، سالٹ 25، شاداب خان 12، کولن انگرام 14، آصف علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے شرجیل خان نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اورجارحانہ انداز اپنایا اور حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی کامیابی 5 ویں اوورز کی آخری گیند پر ملی جب شرجیل خان 60 کے اسکور کے مجموعی سکور پر 14 گیندوں پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

شرجیل خان کے جانے کے بعد بابر اعظم بھی آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 20 گیندوں پر 19 رنز سکور کیے اور محمد موسیٰ خان کی گیند کلین بولڈ ہو گئے۔

کراچی کنگز کی تیسری وکٹ ڈیلپورٹ کی گری، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین 24 گیندوں پر 11 سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ عماد وسیم 34 گیندوں پر 26 رنز بنا کر چلتے بنے۔ افتخار احمد کی باری ایک سکور تک محدود رہی۔

عمید آصف نے 13 جبکہ جورڈن نے 6 سکور کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، کراچی کنگز کی ٹیم نے ہدف میچ کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

Related Posts