راولپنڈی: پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہین تھری بلیسٹک میزائل کی رینج 2450 کلومیٹر ہے۔ میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو مثالی کامیابی سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کا تجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام، میزائل پروگرام کے سائنسدان اور انجینئربھی تجربے کے وقت موقع پر موجود تھے۔