وزیر تعلیم سعید غنی کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات، ”سیلیکٹ“ پروگرام پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt, private sector and civil society need to join hands for corona situation: saeed ghani

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی سے شہرِ قائد میں ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران ”سیلیکٹ“ پروگرام پر گفتگو ہوئی۔

وفد سے ملاقات میں سندھ میں ارلی لرننگ انہانسمنٹ اینڈ کلاس روم ٹرانسفارمیشن (سیلیکٹ) پروگرام کے عملی اطلاق پر سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر سیکریٹری ایجوکیشن خالد حیدر شاہ اور محکمۂ تعلیم سندھ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ”سیلیکٹ“ پروگرام پر تقریباً 13 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ 

سندھ کے وزیر تعلیم و محنت  سعید غنی تعلیم کے میدان میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے حالیہ دنوں خاصے سرگرم رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران صوبائی سطح پر تعلیم کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ورلڈ بینک صوبہ سندھ سمیت پاکستان کو تعلیمی میدان میں ترقی کے لیے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ورلڈ بینک کی خدمات کو سراہا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کے طوفانی دوروں پر نکل گئے جس کے دوران  تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔ 

سب سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی قائد آباد میں قائم گورنمنٹ گرلز ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج پہنچے جہاں اچانک آمد پر کالج انتظامیہ پریشان نظر آئی۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر سعید غنی کے تعلیمی اداروں کے طوفانی دورے

Related Posts