اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرنے والے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کو جواب دیتے ہوئے ہتکِ عزت قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا کا پیغام نقل کیا جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کی ہے۔
تنقید کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ انہی عدالتوں نے غیر قانونی بنی گالہ کو ریگولر کیا جہاں وزیر اعظم کا گھر تھا۔ اسی عدالت نے کانسٹیٹیوشنل ایونیو کی عمارت کو بھی ریگولر کیا جہاں آپ کا کروڑوں کا فلیٹ موجود ہے۔
رؤف کلاسرا نے کہا کہ ملک بھر کے غریبوں کے گھر ریگولر نہیں ہوسکے، ان کے گھر گرا دئیے گئے۔ اب بھی وزیر اعظم عمران خان عدالتوں سے ناراض ہیں؟
اس پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے ناراضگی کی بات نہیں ہے۔ اس پر پورے ملک میں اتفاق ہے کہ ہتکِ عزت اور غلط خبروں پر کارروائی نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قوانین پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان مشکلات کی نشاندہی کر رہے ہیں جبکہ وہ بادشاہ نہیں۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کوئی بادشاہ نہیں ہیں بلکہ مختلف اداروں کی ذمہ داریاں مختلف ہوتی ہیں۔ جمہوری ریاست اجتماعی ذمہ داری کے اصول پر قائم ہے۔
عدالتوں سے ناراضگی کی بات نہیں اس پر پورے ملک میں اتفاق ہےکہ ہتک عزت اور #Fakenews کے خلاف قوانین پر عملدرآمد نہیں ہوتا، اس ضمن میں وزیر اعظم مشکلات کی نشاندھی کر رہے ہیں، عمران خان بادشاہ نہیں مختلف اداروں کی ذمہ داریاں ہیں جمہوری ریاست اجتماعی ذمہ داری کے اصول پر قائم ہے https://t.co/Y8lwiz2NL2
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 18, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوام کے مفاد میں ہے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیز کو اقتصادی قوانین کے تحت پاکستان میں رجسٹر کرانا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوام کے مفاد میں ہے،فواد چوہدری