محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں آج سے پیر تک بارش کی نوید سنادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMD forecast rain in Sindh, Balochistan from today

کراچی: پاکستان محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیر تک سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، کراچی میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 70 سے 80 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، ​​بدین ، ​​دادو اور میر پور خاص سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بارش کا نیا سلسلہ تین دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

​​شہید بینظیرآباد ، تھرپارکر ، میرپورخاص ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، سکھر ، لاڑکانہ ، لسبیلہ اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بارکھان ، ژوب ، موسی خیل ، لورالائی ، کوہلو اور سبی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ خط ارسال کرکے بارش سے قبل تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جنوبی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد ، شمال مشرقی پنجاب ، سندھ اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ملتان ، لیہ ، بھکر ، بہاولپور ، بہاولنگر ، ڈی جی خان ، راجن پور ، فیصل آباد ، لاہور ، ساہیوال ، سیالکوٹ ، گجرات ، گوجرانوالہ ، جھنگ اور ناروال میں بعض مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں نالوں کی صفائی اور این ڈی ایم اے کا کردار

محکمہ موسمیات نے کوہاٹ ، بنوں ، کرم ، ڈیرہ اسماعیل خان ،کرک دیر ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مانسہرہ ، سوات ، چترال ، کوہستان ، بونیر ، پشاور ، صوابی ، مردان ، چارسدہ اور نوشہرہ میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Posts