فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ایس سلیمان انتقال کر گئے،تدفین جمعہ کوہو گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani director S. Suleman passes away

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایت کاراور پروڈیوسر ایس سلیمان 80برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی تدفین ان کے صاحبزادے کی بیرون آمد کے بعد جمعہ کے روز کی جائے گی ۔

مرحوم کی اہلیہ معروف اداکارہ زری پناکے مطابق ایس سلیمان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ،وہ فالج کا شکار تھے اور انہیں ذیابیطس کا بھی مرض تھا۔

گزشتہ ایک سال سے مختلف اوقات میں نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے ،دوروز قبل ایس سلیمان کی حالت زیادہ بگڑ گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ایس سلیمان کی پہلی فلم ’’گلفام‘‘ 1961 میں ریلیز ہوئی، انہوں نے 60 سے زائدفلموں کی ہدایتکاری کی، ان کی فلموں میں بہاروں کی منزل ،اناڑی، زینت، باجی، اف یہ بیویاں، محبت، تصویر اور الزام ،آگ، جیسے جانتے نہیں، لوری، تیری صورت، میری آنکھیں اور انسانیت سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: نامور گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ایس سلیمان نے سوگوار میں بیوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔زری پنا کے مطابق ان کا بڑا بیٹا بیرون ملک مقیم ہے ان کی واپسی پرجمعہ کو لاہور کی نجی سوسائٹی میں ایس سلیمان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

شوبز شخصیات نے ایس سلمان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔ خیال رہے کہ فلم ڈائریکٹر ایس سلیمان ماضی کے اداکارسنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔

Related Posts