علماء اور میڈیا تولیدی صحت سے متعلق عوام کی رہنمائی کریں،صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President Alvi asks Ulemas, media to guide masses on reproductive health

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ماں اور بچے کی صحت کو قومی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے تولیدی صحت کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کے لیے میڈیا اور مذہبی اسکالرز کے کردار پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت نے پاپولیشن ڈائنامکس اینڈ فیملی پلاننگ سے متعلق بین الاقوامی ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مانع حمل ادویات کی دستیابی اور ترسیل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں تک پیغام پہنچانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ انہیں اس مسئلے کی اہمیت آگاہ کیا جا سکے۔

بے ترتیب آبادی میں اضافے نے معیشت پر بوجھ ڈالا، حکومت کے لیے سہولیات میں توسیع کرنا بھی مشکل بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام زیادہ بچے پیدا کرنے کی سوچ کو تبدیل کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:صدرعارف علوی 15ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکمانستان کا دورہ کرینگے

صدر مملکت نے تولیدی صحت کے بارے میں ایک مؤثر آگاہی مہم چلانے اورمیڈیا اور علماء کے کردار پر بھی زور دیا ۔تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے ملک کی جی ڈی پی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانع حمل ادویات کی دستیابی ضروری ہے کیونکہ اکثر خواتین خواہش کے برخلاف حاملہ ہو جاتی ہیں۔ صدر نے کہاکہ چونکہ مانع حمل ادویات کی خریداری میں عام طور پر کچھ شرم ہوتی ہے، اس لیے اسے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے فراہم کی جانے والی دیگر ادویات کے ساتھ فراہم کیاجا سکتا ہے۔

Related Posts