سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Security forces kill 1 terrorist in North Waziristan operation

پشاور: سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیاگیا۔

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، مقامی آبادی نے فورسز کے آپریشن کو سراہا اورعلاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہارکیا ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ماڑی خیل میں گزشتہ روزخفیہ اطلاعات کی بنیاد پرآپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ،ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کی اطلاع پر آئی بی او کی کارروائی کی، تلاشی کے دوران برآمد ہونے والے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز شامل ہیں جبکہ راکٹ پروپلڈ گرنیڈ، سیکڑوں راکٹ، دستی بم اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

Related Posts