سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کل ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:سعودی وزیر مملکت برائے امورخارجہ عادل عبدالجبیرکل ایک روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے،سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سعودی وزیر خارجہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات میں دوطرفہ امورکے علاوہ خطے کی صورتحال  ،سلامتی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان  اور سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں  مقبوضہ کشمیر   ،خطے کی صورتحال  سمیت اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دونوں سربراہان کے درمیان اسی مہینے کے دوران یہ تیسرا رابطہ تھا ۔

مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کے بعدوزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک سے رابطوں کاسلسلہ تیز کردیا ہے ،اس سے پہلے 7 اگست اور27اگست کو بھی وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کے درمیا ن ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تھا  جس میں وزیر اعظم نے شاہ محمد سلمان کومقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا تھا۔

Related Posts