حکومت نے 18سال سے کم عمر نوجوانوں کو ب فارم پر ویکسین لگوانے کی اجازت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt allowed people under 18 to be vaccinated on Form B

اسلام آباد :پارلیمانی سیکریٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت نے پیر 13ستمبر سے 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لئے کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا ہے،18سال سے کم عمر کے نوجوان اپنے (ب)فارم نمبر کے ذریعے ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ این سی او سی پہلے ہی 15سے 18سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے چکی ہے۔ ا

نہوں نے کہا کہ عوام کو لازمی طور پر ویکسین لگوانی چاہیے اور اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین کا بہت بڑا ذخیرہ دستیاب ہے اور جلد ہی ویکسین کی مزید کھیپ پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں:حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیوں کا اعلان

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ محکمہ صحت نے موبائل کوروناویکسی نیشن وینز کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد کچی آبادیوں، سکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کوریج میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ موبائل وین کچی آبادیوں پر توجہ مرکوز کریں گی اور 18سال سے کم عمر کے نوجوان موقع پر ہی اپنی رجسٹریشن کروا کر ویکسی نیشن کی خوراک حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں تقریبا 71فیصد آبادی کو کامیابی سے ویکسین دی جا رہی ہے، اگر ویکسی نیشن کا عمل اسی رفتار سے جاری رہا تو تمام اہل آبادی کو آنے والے مہینوں میں کورونا وائرس کی ویکسین مل جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب ابھی بھی زیادہ ہے لیکن طبی ماہرین کا خیال ہے کہ ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی کی ویکسی نیشن کے ذریعے کیسز کی تعداد میں کافی حد تک کمی آ جائے گی۔

Related Posts