تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں،فیصلہ آج ہو جائے گا‘ ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں،فیصلہ آج ہو جائے گا‘ ناصر حسین شاہ
تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں،فیصلہ آج ہو جائے گا‘ ناصر حسین شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ آج وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے با لکل سنجیدہ نہیں ہے۔ سندھ حکومت مذکورہ وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہر جگہ پہنچ رہی ہے اس لئے کیسز منظر عام پر آرہے ہیں۔

اس حوالے سے معاون خصوصی صحت بہت متحرک ہیں، سندھ کے مختلف اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈکا بندوبست کیا گیا ہے۔ آئیسولیشن وارڈ میں ایک ہزار مریضوں کو رکھنے کی سہولت موجود ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس صرف اور صرف ان لوگوں کو ہوا ہے جن کی کوئی ٹریول ہسٹری ہے‘ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی ٹریول ہسٹری ہے وہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے نہیں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہر شخص ماسک پہنے‘ سینیٹائزر کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ عام استعمال کا صابن سب سے بہتر ہے۔

صوبائی وزیر نے غیر قانونی عمارات کے حوالے سے کہا کہ عمارت گرنے کے واقعے پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ عمارت بنانے والے بلڈر کو دوسرے صوبے سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا دائر کار پورے میں پھیلا ہوا ہے‘ سب سے زیادہ کارروائیاں کراچی میں کی گئی ہیں۔ جبکہ ایس بی سی اے کے 28لوگوں کے خلاف ضروری کارروائیاں کی گئی ہیں۔

Related Posts