تحریکِ انصاف حکومت کی ڈیڑھ سالہ کامیابیوں کا مختصر جائزہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف حکومت کی ڈیڑھ سالہ کامیابیوں کا مختصر جائزہ
تحریکِ انصاف حکومت کی ڈیڑھ سالہ کامیابیوں کا مختصر جائزہ

تحریک انصاف حکومت نے ڈیڑھ سالہ دورِ اقتدار کے دوران کیا کیا کامیابیاں حاصل کیں،  آیئے ہم آ پ کو بتاتے ہیں۔

  • معاشی ترقی

پی ٹی آئی حکومت کے 15  ماہ بعد معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے بین الاقوامی ادارے معیشت پر اعتماد کر رہے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا، اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ 3 ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، موڈیز نے پاکستان کی رینکنگ کو منفی سے مستحکم قرار دیا ہے۔

Image result for Hafeez Sheikh brecorder

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال 35 فیصد اور ابھی 5 ماہ میں بھی مزید کم ہوا، 5 ماہ میں مالی خسارہ پہلی بار سرپلس میں آیا، 5 ماہ میں تجارتی خسارہ بھی کم ہوا ہے ریونیو وصولیاں، سرمایہ کاری اور ریمی ٹینس بڑھی ہیں، اے ڈی بی نے اسی بہتری پر اپنے پروگرام میں 3 ارب ڈالر اضافہ کیا ہے۔عالمی اداروں نے بھی یہ تسلیم کرلیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے۔

احساس پروگرام

وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام سے 80 ہزار افراد کو ہر مہینے بلا سود قرض کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا گیا۔احساس پروگرام معاشی طور پر غریب اور مفلس عوام کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف شعبہ جات میں سرگرمِ عمل ہے۔

Image result for Dr. SANIA NISHTAR EHSAAS

وزیر اعظم کا کامیاب جوان پروگرام بھی احساس پروگرام کا ایک حصہ ہے  جس کے تحت نوجوانوں کو میرٹ پر 1 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک قرضے دئیے جا رہے ہیں جس میں سے 5 لاکھ تک قرض بلا سود ہے۔ 

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ’اپنا گھر‘ نامی منصوبے کا اعلان کیا تھا اوروزیراعظم عمران خان نے 11جولائی کو نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا ۔

تحریکِ انصاف نے عوام کو نیا پاکستان منصوبے کے تحت 50 لاکھ گھر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ 

ماڈل لنگر خانہ

احساس سیلانی لنگر اسکیم کے تحت روزانہ سیکڑوں افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جارہاہے۔سیلانی لنگر اسکیم غریب اور نچلے درجے کے متوسط درجے کے طبقات کے لیے طعام کا اہم ذریعہ ہے۔ 

پناہ گاہ پروگرام

وزیراعظم نے گلیوں، بازاروں اور پارکوں میں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور افراد کے لئے پناہ گاہ کا تصور پیش کیا جس کے کیلئے اہم مقامات پر پناہ گاہیں مہیا کی گئیں۔

Image result for Panah Gah Imran Khan

پناہ گاہوں کے تحت غریب افراد کو مختصر مدتی بنیادوں پر ایک ہی چھت تلے رہائش اور انتہائی بنیادی ضروریات کی تکمیل کی جاتی ہے جس میں قلیل طبی امداد بھی شامل ہے۔ 

غریب دوست پروگرام

تحریکِ انصاف نے نئے پاکستان کے تصور کے تحت غریب دوست پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت جسمانی طور پر معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں تاکہ وہ نقل و حرکت کے قابل ہوسکیں۔ 

  • ماحولیاتی تحفظ

تحریکِ انصاف کی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے تحفظ کے لیے شجر کاری کو ضروری قرار دیا گیا۔ 

بلین ٹری سونامی 

ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور جنگلات کا رقبہ بڑھانے کےلیے بلین ٹری سونامی کے نام سے پہلی  مہم شروع کی گئی۔عالمی بون چیلنج میں پاکستان کی جانب سے 10ارب درخت لگانے کی مہم کے ذریعے جنگلات کی بحالی کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

پاکستان وہ  پہلا ملک ہے جس نے وسیع و عریض رقبے پر جنگلات کی بحالی کا عزم کرتے ہوئے اس کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

کلین گرین پاکستان انڈیکس

کلین اینڈ گرین انڈیکس پاکستان کا اپنا ماحولیاتی معیار ہے جس کے تحت کسی بھی شہر کو ماحول کے اعتبار سے محفوظ کیا جاسکے گا، ماحولیاتی آلودگی کے ذریعے ہونے والی موسمی تبدیلیوں سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا۔

Image result for clean green pakistan index

پاکستان کے ہر شہر کو کلین گرین پاکستان انڈیکس کے تحت جانچ کر شجر کاری کے ذریعے ہر شہر میں درختوں کی تعداد کو معقول کرنا ممکن ہوسکے گا جس سے گرین ہاؤس افیکٹ سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے دیگر منفی اثرات سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ 

  • خارجہ پالیسی

حکومت کے پہلے سال میں ہی بیرونی ممالک سے تعلقات گزشتہ حکومتوں کی نسبت بہتر کیے گئے۔خارجہ پالیسی کے لحاظ سے بھی تحریک انصاف حکومت خاصی کامیاب نظر آتی ہے۔ ایران، امریکا، چین  اور افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کیے اور اس کامیابی کا سہرہ بھی موجودہ حکومت کے سر سجتا ہے۔پاک چین دوستی کو ایک نیا رُخ عطا کیا گیا اور سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کو بھی شامل کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم برادر ملک ترکی سے بھی تعلقات ایک نئی سطح پر دکھائی دئیے۔ 

Image result for Shah Mehmood Qureshi in turkey

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کروایا جبکہ اس دوران امریکا اور ایران کے مابین بھی تعلقات میں بہتری کے لیے کوششیں کی گئیں جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاک فوج کی طرف سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیے جانے کے باوجود پاکستان نے جس بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن ملک بھارت کو اس کا پائلٹ واپس کیا گیا، تاریخِ انسانی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس سے پاکستان کے وقار کو بین الاقوامی سطح پر چار چاند لگ گئے۔

Image result for Abhi Nandan

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ میں جو تقریر کی، اس نے عالمی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے علمبردار بھارت اور نریندر مودی حکومت کی چیخیں نکل گئیں جو عالمی سطح پر بھی سنی گئیں۔ امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک اور خود بھارت سے بھی کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔

Image result for Kashmir in curfew

برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور اہلیہ شہزادی  کیٹ مڈلٹن کا دورۂ پاکستان دراصل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے برطانیہ میں ذاتی اثر و رسوخ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی کردار سے بھی تقویت ملی جبکہ برطانیہ میں پاکستان کا امیج موجودہ دور میں گزشتہ ہر دور کی نسبت بہتر اور قابلِ قدر ہوچکا ہے۔ 

  • اقلیتوں کیلئے اقدامات

حکومت نے سکھ مت کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور راہ داری کھول دی ۔ پاکستان کے اس اقدام کو پوری دنیا نے سراہا اور حکومت نے احترام مذاہب کے حوالے سے پوری دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے مطابق پاکستان میں موجود گردوارا کرتارپور صاحب کی سکھ مذہب کے پیروکاروں کی نظر میں اتنی اہمیت ہے جتنی کہ مسلمانوں کی نظر میں مکہ و مدینہ میں موجود مسجدِ نبوی ﷺ یا مسجدِ حرام کی ہوسکتی ہے۔ دنیا بھر کی سکھ برادری پاکستان کے اس اقدام سے اتنی خوش ہے کہ ان کی نظر میں وزیر اعظم عمران خان ایک ہیرو اور پاکستان ایک برادر ملک بن چکا ہے۔

Pakistan und Indien Eröffnung Sikh Pilgerweg in Kartarpur (Getty Images/AFP/A. Qureshi)

سکھ برادری کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کے تاریخی اقدام کو اتنی پذیرائی ملی کہ سکھ عوام نے بھارت میں وزیر اعظم عمران خان کی تصویریں لگائیں اور انہیں مسلسل خراجِ تحسین پیش کیا  جبکہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے مسلسل تعصب کے مظاہرے کے باوجود آج بھی سکھ عوام وزیر اعظم عمران خان کے مداح ہیں۔ 

اس کے علاوہ حکومت خیبرپختونخوا، پنجاب اورآزادکشمیرمیں بدھ مت مذہب کے مذہبی مقامات کی تعمیرومرمت پرکام کررہی ہے تاکہ دنیابھر سے بدھ مت کے پیروکاروں کوراغب کیاجاسکے۔

مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے لئے اُن کے مذہبی مقامات کھولنے کے حکومتی اقدام سے ملک میں مذہبی سیاحت کے لئے نئی راہداریاں کھلیں گی۔

Related Posts