بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کیاجائےگا،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt alone cannot face the huge challenge of coronavirus: Foreign Minister
وزیراعظم کی کوششوں سے خطے میں جنگ کے خطرات چھٹتے نظر آرہےہیں،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں جوانسانی حد تک ہوسکتا ہے ہم کررہے ہیں ،بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش ایک آپشن ہے،جس کے فوائد اورنقصانات پرغورکرہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ اس حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پرکیاجائےگا۔

وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ  رائے عامہ قائم ہوتی ہے، میں تو چاہتا ہوں میرے پاس الہ دین کا چراغ ہو اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے، بجلی کا بٹن آپ کے پاس نہیں میرے پاس بھی نہیں،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکےسلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، یورپی یونین گئے اور اب ہم معاملہ  انسانی حقوق کونسل میں لے کر جارہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ  اس وقت لندن میں  ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی، کشمیری، انسانی حقوق کے سرگرم کارکن مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

شاہ محمودقریشی نےکہا کہ ہم اوآئی سی سےبھی رابطہ کررہے ہیں، او آئی سی کے دو اہم ارکان کل پاکستان آرہے ہیں اور ان سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ ان کاکہناتھاکہ  بین الاقوامی اور مغربی میڈیابھی بھارت کی پالیسی پر تنقید کر رہا ہے۔

Related Posts