بچوں سے زیادتی کے واقعات ذہنی پسماندگی کانتیجہ ہیں،شیریں مزاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچوں سے زیادتی کے واقعات ذہنی پسماندگی کانتیجہ ہیں،شیریں مزاری
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور بدفعلی کے معاملات لاشعوری اور ذہنی جاہلیت کا نتیجہ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور بدفعلی کے معاملات لاشعوری اور ذہنی جاہلیت کا نتیجہ ہیں۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں ویب پورٹل برائے بین الاقوامی معاہدہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے پیپلزپارٹی پر قانون سازی میں رکاوٹ کا الزام عائد کرتےہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے زینب بل کو پی پی چئیرمین سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ انسانی حقوق کے علمبردار کشمیریوں پر مظالم کے خلاف کیوں خاموش ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدہ جات کی ویب پورٹل سے کوئی بھی حکومتی معاہدہ عوام سے پوشیدہ نہیں رہے گا۔ پورٹل کے ذریعے حکومتی اقدامات براہ راست عوام کے علم میں ہوں گے۔

Related Posts