انڈین طرز پر ‘سعودی آئیڈل’ میوزیکل ٹیلنٹ شو کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے انڈین آئیڈل کی طرز پر سعودی حکومت نے بھی ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو پروگرام کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام “سعودی آئیڈل” کا آغاز کیا، پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابوبكر، اماراتی گلوکارہ احلام، شامی گلوکارہ اصالہ اور عراقی کمپوزر ماجد علی شامل ہوں گے۔

سعودی پروگرام ایم بی ایس گروپ اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی شراکت داری سے پیش کیا جائے گا، جو دو مرحلوں میں نشر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈیو لیکس، کیا وزیر اعظم ہاؤس کا کنٹرول حکومت کے ہاتھ میں نہیں؟

عرب آئیڈل کا پہلا مرحلہ دسمبر کے وسط سے شروع ہوگا، جو تجرباتی نوعیت کا ہوگا۔ اس کے بعد 11 جنوری 2023 کو براہ راست شوز کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایسا پروگرام سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار پیش کیا جارہا ہے۔

Related Posts