ابھی تو میں بچی ہوں، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، عائشہ عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابھی تو میں بچی ہوں، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، عائشہ عمر
ابھی تو میں بچی ہوں، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، عائشہ عمر

کراچی:معروف اداکارہ اور ڈرامہ سیریل بلبلے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ابھی انہیں شادی کی طلب نہیں ہوئی ہے اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے تاہم درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔شادی کے بعد انسان مسائل میں گھر جاتا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی کوئی مجھے دعوت دے گا ضرور جاؤں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کریں گی اور سب کو بلائیں گی لیکن اس وقت انہیں اس کی طلب نہیں۔نہ مجھے کوئی جلدی ہے۔

عائشہ عمر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں پتہ کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

اداکارہ کے مطابق لوگ دراصل اس لیے شادی کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں اور انہیں خاندان کو آگے بڑھانا ہوتا ہے لیکن چوں کہ ابھی وہ خود بچی ہیں تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ابھی تو میں اپنی زندگی جی رہی ہوں۔

Related Posts