برطانوی پولیس نے ٹرک سے 39 لاشیں برآمد ہونے پر ایک نوجوان شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ یہ افسوسناک واقعہ شمالی برطانیہ کے علاقے اسیسکس میں پیش آیا ہے۔
شمالی برطانیہ کے علاقے کاؤنٹی اسیسکس میں بلغاریہ سے آنے والے ایک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تفصیلی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا خواتین پر محرم مرد کے ساتھ جج کرنے کی شرط ختم کرنے پر غور
ٹرک سے 39 افراد کی برآمدہ لاشوں میں ایک بچے کی لاش بھی شامل ہے جبکہ ٹرک ہفتے کے روز ہولی پیڈ کے راستے برطانیہ میں داخل ہوا تھا، جس پر تفتیش جاری ہے۔
کاؤنٹی ایسیکس کے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ٹرک سے برآمدہ لاشوں کو پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹرک ڈرائیور کا تعلق شمالی آئر لینڈ سے بتایا جاتا ہے جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ڈرائیور پولیس کی حراست میں ہے جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی شہزادہ ہیری نے تسلیم کیا کہ وہ اور ان کے بھائی ولیم مختلف راہوں پر گامزن ہیں تاہم ہم دونوں بھائیوں کے درمیان اچھے دن بھی ہوتے ہیں اور برے بھی۔
ہم بھائی ہیں، اور ہمیشہ بھائی رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکومینٹری میں شہزادہ ہیری نے اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ تعلقات میں ڈراڑیں پڑنے کے حوالے سے سوالوں کے جواب دیے۔
مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور ولیم میں دراڑیں ،ایک ساتھ رہنے کا بھی عندیا دے دیا