عالمی بینک کا افغانستان کو امدادی رقم دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی بینک کا افغانستان کو امدادی رقم دینے کا اعلان
عالمی بینک کا افغانستان کو امدادی رقم دینے کا اعلان

عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم افغانستان کے لوگوں پر دو بڑے ادارے یواین ایجنسیز اور این جی اوز کے زریعے سے خرچ کیے جائے گے۔

عالمی بینک نے اس بات کو بھی واضح کیا ہے کہ اس امدادی رقم میں افغانستان کی حکومت کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں افغان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد عالمی بینک نے افغانستان کے لئے امداد بند کر دی تھی۔

عالمی بینک نے کہا تھا کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جب تک امداد بند رہے گی۔

مزید برآں عالمی بینک نے افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد افغانستان کی حالت تشویشناک قرار دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

روسی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں خطاب، متعدد سفارت کاروں کا واک آؤٹ

خیال رہے کہ امداد بند کرنے سے پہلے عالمی بینک کے دو درجن سے زائد منصوبے افغانستان میں جاری تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے بھی افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا جس میں سے 3.5 ارب ڈالر کی رقم نائن الیون کے متاثرین کو ہرجانے کی ادائیگی کی جائے گی۔

Related Posts