سعودی عرب میں فرسٹ الیون اے سائیڈ انٹرنیشنل ویمن فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے اس ٹورنامنٹ کی نگرانی و میزبانی فیفا کی طرف سے پہلی سعودی فٹبال ریفری بننے کا اعزاز پانے والی انود الاسماری کر رہی ہیں۔
ٹورنا منٹ میں مملکت کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کے علاوہ کوموراس، پاکستان، اور ماریشس کی ویمن فٹبال ٹیمیں شریک ہیں۔ بدھ کے روز شہزادہ سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں اس دوستانہ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔
سعودی فٹبال ٹیم نے ایک گول سے ماریشس کی ٹیم کو شکست دی۔ سعودی ٹیم کی طرف سے یہ اکلوتا گول مریم التمیمی نے کیا۔ ماریشس کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔
یہی صورت حال پاکستان اور کوموراس کے درمیان پیش آئی اور پاکستانی ٹیم کی انمول ہیرا نے ایک گول کیا۔ جس سے پاکستانی ٹیم نے میچ ایک صرف سے جیت لیا۔
خیال رہے 2026 میں سعودی عرب ویمن ایشین کپ کی میزبانی کرنے کا خواہشمند ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب ایک تکڑا امیدوار ہے کہ ایشین فٹ بال کانفیڈریشن میزبانی کا حق اسے دے۔
2026 سے پہلے سعودی انود الاسماری کو فیفا کی طرف سے باضابطہ ریفری بنانے کا اعلان اور جاری بین الاقوامی ٹورنامنٹ سعودی خواتین کی کھیلوں اورخصوصاً فٹ بال میں دلچسپی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔