باس کےڈاٹنےپراتناغصہ،خاتون نے دلبرداشتہ ہوکرسب جلاڈالا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بینگ کاک:تھائی لینڈ میں باس کے ڈاٹنےپرخاتو ن دلبرداشتہ ہوگئی اورکمپنی کا9 لاکھ یوروکانقصان کرڈالا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونےوالی تصویرمیں دیکھاجاسکتاہےکہ تھائی لینڈ کے صوبہ ناکھون پاتھم میں ایک منزلہ عمارت کے اوپر آگ لگی ہوئی جس سےآسمان پر کالےبادل چھائےہوئےہیں جس پر 40 سے زائد فائر انجنز نے کافی جدوجہد کےبعدقابوپایا،پولیس کی جانب سے این سریانامی ملازمہ پر الزام عائدکیاگیاہےکہ انہوں نے گودام میں تیل کے کنٹینر پر کاغذ کے ٹکڑے پھینکنے سے قبل لائٹر سے آگ لگائی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے کمپنی کو 40 ملین سے زائد مالیت کا نقصان ہواہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مبینہ طور پر این سریا کواپنے ہاتھ میں کاغذ کے ٹکڑے لئے گودام میں داخل ہوتا دیکھاجاسکتاہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ این سریا کو ضلع سیم فران میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور بعد میں انہوں نے مبینہ طور پر آتشزدگی میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا تھا،خاتونےکہاآگ اپنے باس پر غصے کی وجہ سے لگائی تھی کیونکہ باس نے انہیں ڈانٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جارجیاکےارب پتی جوڑےنے 14مہینوں میں 20 بچےپیداکرڈالے

دوسری جانب خاتون کاکہناہےکہ انہیں توقع نہیں تھی کہ جو آگ انہوں نے لگائی وہ اتنے بڑے نقصان کا سبب بنے گی اورفیکٹری کواتنےبڑےنقصان کاسامناکرناپڑےگا۔

Related Posts