برآمدات بڑھنے سے ہی ملک میں ڈالرز کی فراوانی ہوگی،ایس ایم منیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر

کراچی:یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یوبی جی کی قیادت24اکتوبر کو مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین افتخار علی ملک کی سربراہی میں فیڈریشن الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کریگاڈ

ہمارا گروپ بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں فیصلے کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی ہم اس سلسلے کو برقرار رکھیں گے،ہماری بھی دعا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل جلد ختم ہوں،برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، برآمد کنندگان کے مسائل سنے جائیں گے تو کچھ کام ہوسکے گا کیونکہ برآمدات بڑھنے سے ہی ملک میں ڈالرز کی فراوانی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بزنس فورم اورتھنک ٹینک کے صدر راشد احمدصدیقی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شلوانی،خالدتواب،میزبان راشداحمدصدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں یو بی جی کے ترجمان یو بی جی گلزارفیروز، عفیف راشد، اختیاربیگ، فرخ مظہر، عمرریحان اوردیگر بھی موجود تھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ انکم ٹیکس حکام کاروباری افراد کو،صنعتکاروں کو جو نوٹسز بھیج رہے ہیں اس پر ہمیں افسوس ہے اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو سرمایہ کار اپنا سرمایہ بیرون ممالک منتقل کردیں گے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم عمران خان کے وعدوں پر اعتماد کیاہے کیونکہ وہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں لیکن بجلی،گیس اور پانی سمیت انفرااسٹرکچر کی بدتر صورتحال کو بہتر بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ نے کہا کہ جلد ہی قوم کو 5Gکو تحفہ دیں گے اور مقررہ مدت میں اپنا ٹارگٹ حاصل کریں گے،ہماری کوشش ہے کہ 4Gکے ساتھ براڈ بینڈ کو رکھا جائے اور5Gکی ورکنگ کو جاری رکھا جائے،تاجروں کے کاروبار میں بہتری کیلئے ہمارا تعاون ہر وقت حاضر رہے گا۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ تاجروں نے ہرلمحہ تعاون کیا،ہم ان کے مشکور ہیں۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہما ری فورسزکو ہدف بنائے پرراشد احمدصدیقی کا کہنا کہ تھا کہ ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ ہماریہ ملکی سالمیت اور ملکی معاشی ترقی کو نقصان پہنچائے گی۔

Related Posts