فلم بینوں کیلئے بطورِ خاص، 2022 میں سب سے زیادہ کمائی کس فلم نے کی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سال 2022 اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، اس موقعے پر ایم ایم نیوز نے دنیا بھر سے ایسی فلموں کا انتخاب کیا ہے جو باکس آفس پر راج کرنے اور سب سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب رہیں۔

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور مسائل کے انبار سے نکلنے کیلئے تفریح اور فلمیں ہی اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہیں۔ آئیے 2022 کی بہترین فلمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 معروف اداکار علی اعجاز کی وفات کو 4برس مکمل

ٹاپ گن ماوریک

ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن ماوریک 1986 کی ٹاپ گن کا سیکوئل کہی جاسکتی ہے جو امریکی نیوی کے فائٹر پائلٹ کی کہانی ہے جو اپنی پہلی فلم کی طرح ہٹ رہی اور دنیا بھر میں 1 ارب ڈالر کا بزنس کرنے والی 49ویں فلم ثابت ہوئی۔

آر آر آر

Netflixable? “RRR,” an Action Bromance that Pulls out all the Bollywood Stops | Movie Nation

تیلگو زبان کا ماسٹر پیس آر آر آر رواں سال کی بہترین فلموں میں سے ایک رہا۔ فلم کی کہانی تاریخی ڈرامے پر مبنی ہے کہ بھارتی شہری برطانوی راج کے تحت 1920 کی دہائی میں کیسے بغاوت کرتے ہیں۔ فلم کی کمائی 1 ہزار کروڑ روپے (132 ملین ڈالر) کا ہندسہ عبور کر گئی۔

گلاس اونین۔ اے نائیوز آؤٹ مسٹری

جیمز بانڈ 007 کا کردار کرنے والے ڈینل کریگ ریان جانسن میں قتل کی ایک واردات کا معمہ سلجھاتے نظر آتے ہیں۔ سینما گھروں میں یہ فلم 10 دن چلی جو رواں ماہ 25 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ 3 روز میں اس فلم نے 9.3 ملین ڈالرز کمائے۔

ڈاکٹر اسٹرینج اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس

سائنس فکشن پر مبنی فلم ڈاکٹر اسٹرینج دی ملٹی ورس آف میڈنیس نے اپنی کہانی اور جاندار اینی میشن کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کیا اور 28 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔

دی بیٹ مین

بیٹمین سیریز میں رابرٹ پٹنسن 2022 کی امریکی سپر ہیرو فلم میں اہم کردار نبھاتے نظر آتے ہیں۔ ڈی سی کامکس کیریکٹر بیٹ مین کو دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 700 ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔

بلیک پینتھر وکانڈا فار ایور

وکانڈا فار ایور دراصل بلیک پینتھر سلسلے کی دوسری فلم ہے جبکہ پہلی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی۔ دنیا بھر میں نئی فلم نے 786 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

بلیک ایڈم

معروف ریسلر دی راک (ڈیوین جانسن) کی فلم بلیک ایڈم سپر ہیرو ڈی سی کامکس کے کردار پر مبنی ہے جو 2019 کی فلم شازم کا سیکوئل سمجھی جاتی ہے۔ نئی فلم نے امریکا اور کینیڈا میں اوپننگ ویکنڈ پر 67 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

جریسک ورلڈ ڈومینین

Jurassic World Dominion Review: It's Time to Go Extinct | Den of Geek

ڈائنوسارز کی کہانی پر مبنی خوفناک فلم جریسک ورلڈ ڈومینین سائنس فکشن مووی ہے جو دنیا بھرمیں 1 ارب ڈالرز کا بزنس کرنے والی 50ویں پیشکش رہی۔

بلٹ ٹرین

Columbia Pictures' “Bullet Train” Movie Review and Summary – Wonder

بریڈ پٹ کی امریکی ایکشن کامیڈی فلم بلٹ ٹرین جاپانی ناول ماریا  بیٹل پر مبنی ہے جس نے دنیا بھر کے سینما گھروں میں 239 ملین ڈالرز کا بزنس کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کا پروڈکشن بجٹ 90 ملین ڈالر رکھا گیا تھا۔

 

Related Posts