وقار ذکاء نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقار ذکا ء نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
وقار ذکا ء نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی:معروف بلاگر، ریسرچر اور میزبان وقار ذکاء نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، وقار زکا نےگیم پر عائد پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں وقار زکا کا کہنا ہے الیکٹرانک اسپورٹس دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے اورپب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

وقار زکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گیم پر پابندی سے ریڈ بل، ڈیو اور دیگر کمپنیاں اسپانسرشپ ختم کردیں گی اوراسپانسر شپ ختم ہونے سے پاکستان کو معاشی نقصان ہوگا۔

وقار زکا نے عدالت سے پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی تھی۔

مذکورہ دونوں نوجوانوں کی خودکشیوں کے بعد لاہور پولیس کی درخواست پرپی ٹی اے نے پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔ پب جی دنیا بھر میں متنازع گیم کے طور پر مشہور ہے۔ گیم میں اس قدر قدرتی اور پرتشدد ماحول بنایا گیا ہے کہ گیم کھیلنے والے حقیقی زندگی میں ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

دہشت گردی اور نوجوانوں میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد دنیا بھر میں پب جی گیم کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ساری صورتحال کے بعد وقار ذکاء کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کیا فیصلہ آتا ہے۔

Related Posts