پاکستان میں 11.10 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New orders regarding vaccination in Sindh educational institutions

لاہور: پاکستان میں 11.10 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی جس کے مطابق ملک میں ایک کروڑ 39 لاکھ 70ہزار584 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11.10 فیصد ملکی آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے، اس دوران 4کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 106 ڈوز لگائی گئیں جبکہ اور ایک کروڑ 39 لاکھ 70 ہزا ر 584 افراد کی مکمل ویکسی نیشن جبکہ 3 کروڑ 79 لاکھ 23ہزار650افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

صوبوں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد، سندھ میں 86 لاکھ 33 ہزار سے زائد، خیبر پختوانخواہ میں 57 لاکھ 84 ہزار سے زائد جبکہ بلوچستان میں 66 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک سے پولیو کے خاتمے کےلیے آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء پرعزم

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 11 لاکھ کے لگ بھگ افراد کی ویکسی نیشن، آزادکشمیر میں 13 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد اور گلگت بلتستان میں 5 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔

Related Posts