اداکارہ اشنا شاہ نے گمراہ کن شہ سرخی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین وی لاگر سے متعلق خبر کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وی لاگر روزی نے مقامی سیاحوں کو ہنزہ کی ثقافت کو منشیات، بے حیائی اور کوڑا کرکٹ پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس پر اشنا شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے سفید فام نجات دہندہ کی ضرورت نہیں ہے۔
کینیڈین وی لاگر کی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو چاہئے کہ یو ٹیوب کیلئے ویزہ دینا بند کرے، جس کی خبر دلچسپ شہ سرخی بنانے کیلئے گمراہ کن انداز میں شائع کی گئی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اشنا شاہ کا پیغام دیکھ کر متعدد ویب سائٹس نے خبر شائع کردی جس میں ڈان بھی شامل ہے۔ اداکارہ اشنا شاہ نے مذکورہ خبر کی شہ سرخی پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے الفاظ کا ایک اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی اسٹوری میں شیئر کیا اور کہا کہ یہ غلط طریقے سے بنائی گئی اور گمراہ کن شہ سرخی کی ایک اور مثال ہے۔
انسٹا گرام پر اپنے ایک اور پیغام میں اداکارہ اشنا شاہ نے کینیڈین وی لاگر کے خلاف اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے رواں برس فروری کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ہنزہ کے لوگ کینیڈین وی لاگر کو سفید فام نجات دہندہ ذہنیت کی حامل قرار دیتے نظر آئے۔
اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ میں نے تحقیق کے بعد ہی کینیڈین وی لاگر کو سفید فام نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ہے۔ میرا مجموعی مؤقف دیکھیں کہ میں نے کیا کہا ہے۔ صرف ایک چھوٹی سی بات مت کریں۔ یہ گمراہ کن اور شرمناک ہے۔
کینیڈین وی لاگر کے متعلق اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ آج بھی انہیں یہ خبط لاحق ہے کہ وہ ایک نجات دہندہ ہیں جبکہ پاکستان میں کسی بھی موضوع پر قابلِ فہم انداز میں گفتگو ناممکن ہوتی جارہی ہے۔
جس طریقے سے اشنا شاہ کی خبر چلائی گئی، اس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ سفید فام یا سیاہ فام کا نہیں ہے جبکہ لوگ اسے اسی نظر سے دیکھ رہے ہیں جبکہ کینیڈین وی لاگر نے عوامی مسائل کو شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ بنالیا۔
یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان سیاستدان کم، رشتے کرانے والی آنٹی زیادہ لگتی ہیں۔نمرہ خان