ایم کیوایم اپنی سیاست بچانے کیلئے تفریق کو پروان چڑھارہی ہے،مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab has criticized MQM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے، پیپلزپارٹی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفاد میں کام کرتی رہے گی، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، ایم کیوایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھارہی ہے۔

ہفتے کو سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کوروناکیسزمیں کمی ہوئی ہے، کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں پابندیوں کے اثرات نظرآئے ہیں، کیسز کم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی گئی ہے 28جون سے سندھ بھرکی درگاہیں کھل جائیں گی لوگ ایس اوپیزکاخیال رکھیں اسکولزبھی کھل رہے ہیں ،پرائمری اسکولزبھی کھل رہے ہیں ۔

شہریوں کے تعاون اورمدد کے بغیرکیسزمیں کمی ممکن نہیں تھی، شہری ویکسی نیشن کروائیں تاکہ اس وباء سے محفوظ رہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سائٹ کے صنعتی ورکرزسے وعدہ کیاتھا اوراس کی تکمیل ہورہی ہے، آج کراچی سائٹ زون میں نئی بنی 15 سڑکوں کاافتتاح ہونے جارہا ہے ۔

ماڑی پورروڈ کومکمل کردیاگیاہے، کراچی شہرکے لئے نئے مالی سال میں نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں، نئے سال میں شہری نئی سڑکیں انڈرپاسزاورفلائی اوورزبنتے دیکھیں گے،سندھ حکومت اپنے فنڈزکواستعمال کرتے ہوئے یہ کام کررہی ہے،وفاقی حکومت نے کسی نعرے اوروعدے کووفانہیں کیا، ملیرلنک روڈ اورملیرایکسپریس وے اس کے علاوہ ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر تعلیم سعید غنی کل جی سی ٹی کے نئے تعلیمی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وعدے تو وفاقی حکومت نےبھی کیےوفاقی حکومت سےسوال کریں کہ انہوں نےکون سااعلان یا وعدہ پورا کیا، وزیراعظم کےپروپیگنڈے اور سازشوں کےباوجود پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سےموجود ہے،پیپلزپارٹی سندھ کی عوام کےمفاد میں کام کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں دیکھا کہ حکومت قومی اسمبلی میں احتجاج کرے، پی ٹی آئی دور میں حکومتی ارکان بجٹ سیشن میں ہنگامہ کررہے تھے، بلاول بھٹو نے غربت افلاس بیروزگاری اور مہنگائی پر بات کی کارکردگی بتانے کےبجائےحکومت ذاتیات پر اتر آئی ہے ۔

پارلیمان کی بےتوقیری کرکے کیا پیغام دیاجارہاہے، گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری کم دکھانے پر ایم کیوایم کیوں خاموش رہی، کیا حیدرآباد میں یونیورسٹی بن گئی ہے ؟ ایم کیوایم اب اپنےنعروں سے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کررہی ہے، ایم کیوایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھارہی ہے، ہم نے تفریق اور منفی سیاست کا خاتمہ کیا۔

Related Posts