اسلام آباد: سیکٹر ایف سیون سے اغواء ہونے والی شبانہ رفاقت مسیح سے نامعلوم کار سوار نے پمز اسپتال کے پارکنگ ایریا میں اسلحہ کے زور جنسی زیادتی کر ڈالی ہے۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ کراچی کمپنی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ضیاء مسجد نیو شکریال کی رہائشی شبانہ رفاقت مسیح نے بتایا کہ میں 19 ستمبر کو شام کو تقریبا سات بج کر تیس منٹ پر سیکٹر ایف سیون ٹو سے کام سے واپس اپنے گھر واقع ضیاء مسجد جا رہی تھی کہ راستے میں فیصل موڑ پر ایک گاڑی جو سلور کلر کی تھی۔ گاڑی والے نے گاڑی روکی اور پوچھا کہ کہاں جانا ہے میں نے بتایا کہ ضیاء مسجد جس پر اس نامعلوم شخص نے کہا کہ میں بھی وہاں جا رہا ہوں ہوں میں اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئی جو گاڑی چلا کر سیدھا پمز ہسپتال کی پارکنگ میں لے آیا۔
لڑکی کا بتانا تھا کہ میرے شور مچانے پر نامعلوم شخص نے پستول نکال کر مجھ پر تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا اور اسلحے کی نوک پر میرے ساتھ گاڑی کے اندر جنسی زیادتی کرڈالی۔ اور بعدازاں مجھے فیصل موڑ پر چھوڑ دیا اور جاتے ہوئے میرا موبائل نمبر لے لیا۔ گاڑی سے اترتے وقت اس نے کہا جب میں بلاؤں تو تمہیں آنا ہوگا ورنہ نتائج اچھے نہ ہوں گے۔
متاثرہ لڑکی کا بتانا ہے کہ اب مذکورہ شخص مجھے موبائل پر فون کرکے دھمکیاں دے رہا ہے، میں پہلے عزت کی خاطر چپ ہو گئی تھی، مگر اب میں نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ کراچی کمپنی میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے زیر دفعہ 376 / 506 زنابلجبرکا مقدمہ درج کر لیا ہے، لیکن ابھی تک پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : انگینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا، کرسچن ٹرنر