کراچی: ڈاکس اور جیکسن کے تھانیداروں کی گٹکا مافیا کے کرداروں سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ 15 سے زیادہ بڑے سپلائرز نے سسٹم کنٹرول کرلیا۔ پولیس اہلکار کی زیر سرپرستی چلنے والا بڑا نیٹ ورک ماہانہ دو کروڑ روپے سے زائد کا گٹکا فروخت کرتا ہے۔ 15 اہم کردار بھی سامنے آگئے۔
پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف گرفت مضبوط کی تو مافیا نے قانون کو جاگیر سمجھتے ہوئے بولیاں لگا کر جیت اپنے نام کرلی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکس اور جیکسن میں ماہانہ دو کروڑ روپے سے زائد کا مضرصحت گٹکا فروخت ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار آصف کی فیکٹری سے تیار ہونے والا گٹکا کالا پل کے مقام سے سیل مین عزیز بنگالی، طفیل بنگالی، جمال بنگالی، فاروق بنگالی، نور محمد بنگالی، کالو پیٹرول والا، اسماعیل پٹھان، آصف عرف منا، جنید میمن سمیت منشی طارق پٹھان نے پولیس اہلکار کا پورا سسٹم کنٹرول کر رکھا ہے۔
طارق پٹھان کی ایم ایم نیوز نے نشاندہی کی SHO ڈاکس نے پولیس اہلکار کے ساتھ معاملات طے کرلئے ہیں۔ جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سسٹم کو کھلی چھوٹ مل گئی۔ جیکسن میں بھی وحید 88 سمیت تمام کرداروں نے نئے انداز میں معاملات طے کرتے ہوئے چند گھنٹوں کا خلل پورا کرتے ہوئے بلاتعطل گٹکے کی سپلائی شروع کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکس’ مچھر کالونی’ فشری اور جیکسن میں پولیس کے طاقتور پولیس اہلکار کی سرپرستی میں 15 رکنی سپلائرز کے اسکواڈ کی مدد سے گٹکا چپے چپے تک پہنچایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی میں خاتون اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی