کراچی میں لاک ڈاؤن، انڈرگراؤنڈ کاروبار، پولیس کا بھتہ ڈبل، اشیاء بھی مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sindh govt denies lockdown notification

کراچی:شہر بھر میں لاک ڈاؤن، کاروبار انڈر گراؤنڈ ہونے لگا ،خفیہ طور پر ہونے والے کاروبار میں چائے کیفیز، ہوٹل، شیشہ بار، شراب کھانے اور دیگر مشروبات سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاء شامل ہے،  پولیس اور لاک ڈاؤن میں کاروبار کرنے والے مالکان کا مضبوط گٹھ جوڑ باآسانی خفیہ کاروبار میں سنگ میل ثابت ہورہا ہے۔

کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک رات گئے تک خفیہ طور پر رات گئے تک کاروبار شروع رہا ۔ہفتہ اور اتوار کی راتیں کراچی کی سڑکوں پر دن کا سماں دیتی ہے، رات ہوتے ہی ہوٹلوں پر صبح گئے تک رش لگا رہتا ہے ،سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وباء بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا حکم جاری کیا تو گزشتہ ایک سال سے اسی نوعیت کا شکار خفیہ انڈر گراونڈ کاروبار کا شکار مالکان نے بھی سسٹم آن کردیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم آج فیصلہ کریں، کراچی ہم خود کھلوالیں گے، خالد مقبول صدیقی کا اعلان

پولیس اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں نے مضبوط گٹھ جوڑ کا ثبوت دیتے ہوئے خفیہ کاروبار جاری رکھا،کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک تمام اشیاء خفیہ طور رات گئے تک فروخت کی جاتی رہی، لیاری، کھارادر، گارڈن ،سولجربازار، پٹیل پاڑہ، جمشید روڈ،بہادرآباد، حسین آباد،شاہراہ فیصل، محمود آباد، شاہ فیصل کالونی ،ملیر ،لانڈھی ،کورنگی، سعودآباد، کھوکھراپار، اتحاد ٹاؤن ،سعیدآباد، ڈالمیا،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ،انچولی، فیڈرل بی ایریا، رضویہ، پاک کالونی کاعلاقہ بڑا بورڈ،ڈیفنس ،کلفٹن، بوٹ بیسن ،قیوم آباد، ریلوے سٹی اسٹیشن ،ریلوے کینٹ اسٹیشن ،سپر ہائی وے ،سہراب گوٹھ ، نیوکراچی،گلستان جوہر ،نیپئیر روڈ ،حسن اسکوائر ،سول اسپتال ، جناح اسپتال ،پاپوش نگر، سمیت شہر بھر میں انڈر گراؤنڈ کاروبار جاری ہے۔

ایک ہوٹل مالک نے نام نہ ظاہر کرنے کی بنیاد پر بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مال کارخانے میں تیاری کے بعد دکانوں کے اطراف ملازمین کی مدد سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ شہر بھر کے اکثر چائے کے ہوٹل اور فاسٹ فوڈز رات گئے تک خفیہ کاروبار کرتے رہے، شہر میں چائے منشیات کے طرز پر تنگ گلیوں سے ڈسپوزبل گلاس کے ساتھ فروخت ہوتی رہی،سٹی اسٹیشن ، گارڈن وحید چائے والا ،مزار قائد کے قریب سولجربازار میں واقع معروف بلڈ بینک کے قریب گودام میں قائم چائے خانہ مبینہ پولیس کی سرپرستی میں صبح تک کھلے عام کاروبار کرتا رہا۔

لاک ڈاؤن کے دوران خفیہ طور پر چائے 30 کی بجائے 50 روپے میں فروخت کی جاتی رہی ،چائے خانہ کے مالک نے بتایا کہ ایس ایچ او سمیت تمام پولیس موبائلوں کو روزانہ کی بنیاد پر بھتے کی فراہمی کے باعث چائے کی رقم میں 15 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں یومیہ خفیہ کاروبار جاری رکھنے لئے پولیس کو فی کس دکان 3 سے 7 ہزار رشوت فراہم کی جارہی ہے، شہر بھر میں خفیہ کاروبار رات 12 سے صبح 6 بجے تک کیا گیا ،گلستان جوہر میں پولیس نے شیشہ کیفے، جمشید روڈ سےسوڈا،ڈیفنس میں مسافر کوچ میں ذیادہ تعداد بٹھانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی ۔

Related Posts