یو اے ای نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی، اسحاق ڈار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کردی، یو اے ای حکام نے آئی ایم ایف کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ابھی ڈیفالٹ کی سطح پر نہیں پہنچا، آئی ایم ایف

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ایک اوراہم ورچوئل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریز اور گورنر سٹیٹ بینک واشنگٹن سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف اینٹونیٹ منیسہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال اوراصلاحات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے پیشگی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کا یقین ظاہر کیا۔

Related Posts